میانوالی ائیر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف
راولپنڈی(آن لائن ) میانوالی ائیر بیس حملے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آ ئے ہیں ۔حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا بڑا انکشاف ہوا ہے ۔ سیکیورٹی و دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں مارے جانے والے دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ دہشت گردوں سے برآمد ہونے ہونے والا اسلحہ امریکی ساخت کا ہے ۔ اس اسلحے میں RPG-7، AK-74، M-4 اور M-16/A4 شامل ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے افغان سرزمین پر امریکہ کے تیار کردہ ہتھیار کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں اور دہشت گردوں تک انکی رسائی انتہائی آسان ہے۔امریکی ساخت کے ہتھیار افغانستان میں وافر مقدار میں موجود ہیں جو دہشت گرد پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں ۔ پاکستان کے خلاف غیر ملکی سرزمین کا استعمال اور امریکا کے افغانستان سے اِنحلا کے بعد دہشت گرد آزادانہ غیر مْلکی ہتھیاروں کا استعمال کرتے آ رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ژوب کنٹونمنٹ حملے میں بھی امریکی ہتھیاروں اور سازو سامان کا استعمال ہوا تھا ۔
Comments are closed.