ایم کیو ایم نے شاہد خاقان عباسی کوپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی

کراچی(آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما روف صدیقی نے شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دے دی۔کراچی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے سابق وزیر اعظم کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔روف صدیقی کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں جس پر سابق وزیر اعظم نے ان سے مکالمہ کیا کہ لاہور میں ایم کیو ایم کا نائب صدر میرے گاوں کا ہے۔ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ مڈل کلاس پارٹی ہی ملک کی ترقی کا حل ہے، اس موقع پر روف صدیقی نے شاہد خاقان کو ملکی حالات کے حوالے سے کچھ اشعار بھی سنائے۔

Comments are closed.