سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمپلکس ریکارڈفراہمی تک منصوبے پر مزید کام کرنے سے روک دیا
اسلام آبا د(آن لائن)سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمپلکس ریکارڈفراہمی تک منصوبے پر مزید کام کرنے سے روک دیا۔سپریم کورٹ نیلاہور ہائیکورٹ کو باغ صفا کلر کہار پر جوڈیشل کمپلکس کی تعمیرو منظوری کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا،سپریم کورٹ کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے اخبار میں آیا ہے کہ باغ صفا کلرکہار پرجوڈیشل کمپلکس تعمیر کیا جا رہا ہے، قدیم پارک کی اراضی کو جوڈیشل کمپلکس میں کیوں تبدیل کیا جارہا ہے، کلر کہار میں لاہور ہائیکورٹ کو پہلے سے ٹرانسفر 80 کنال زمین کا کیا بنا؟ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے فوری معلومات فراہمی کا حکم دیا ہے
Comments are closed.