عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی18 نومبر تک ضمانت منظور کرلی

راولپنڈی (آن لائن)عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی18 نومبر تک ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کیمطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق شیخ رشید اپنے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کرنے کے لیے حاضر ہوئے ۔شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ شیخ رشید کے خلاف مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی کے جج اعجاز آصف نے کی۔وکیل سردار رازق نے بتایا کہ شیخ رشید کی ضمانت ذاتی مچلکوں کے عوض ہوئی، عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی18 نومبر تک ضمانت منظور کرلی۔گزشتہ روز 9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور ہوئی ۔صحافی نے شیخ رشید سے سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ میں کچھ نہیں کہنا چاہتا۔سابق وزیر داخلہ نے بھتیجے کو بھی میڈیا سے بات کرنے سے منع کر دیا۔خیال رہیکہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کی دیگر مقدمات میں بھی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر تے ہوئے سرکار کو 18 نومبر کے لئے نوٹس جاری کر دئیے تھے۔

Comments are closed.