غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

ٹیکسلا( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان بھی باقاعدہ طور پر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔غلام سرور خان نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا، جہانگیر ترین اور علیم خان نے غلام سرور خان کو ہاتھ میں پارٹی پرچم دیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ مجھے اور میرے خاندان کو سیاست میں تقریبا 50سال ہوچکے ہیں۔جہاں تک 9 مئی کے واقعہ کا تعلق ہے ، بحیثیتِ پاکستانی جو افواجِ پاکستان کی قربانیاں ہیں پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے ، افواجِ پاکستان، شہدا کی اْن یادگاروں پر حملہ کرنا، جی ایچ کیو پر حملہ کرنا،کور کمانڈر ہاوس پر حملہ کرنا، میانوالی بیس پر حملہ کرنا، وہ حملہ آور ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے ہیں، انہوں نے جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا، انہوں نے کورکمانڈر ہاوس پر حملہ نہیں کیا، انہوں نے پاکستان کے دل پہ حملہ کیا، پاکستانیت پر حملہ کیا تو میں اْن تمام ناپاک عزائم اورناپاک اقدام کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

استحکا م پاکستان پارٹی کے رہنما علیم خان نے کہا کہ چےئرمین پی ٹی آئی کرپشن میں ملوث رہے ہیں عثمان بزدار اور فرح گوگی پیسے اکٹھے کر کے دے رہے تھے ، ہمیں مدینے کی ریاست کا کہہ کر سمجھایاجاتا تھا ،پی ٹی آئی کا لیڈر کسی کے ساتھ بھی مخلص نہیں تھا، جو بندہ اپنی اولاد کے ساتھ مخلص نہیں وہ اور کسی کے ساتھ کیسے مخلص ہو سکتا ہے ماؤں بہنوں پر کبھی کسی نے پرچے کرائے ہیں ، میری بیٹی پر دوپرچے درج کرائے گئے کیا اتنا گھٹیا انسان کو ئی ہو سکتا ہے ،پیسے گھر میں آرہے تھے تجوری گھر والی کے پاس پڑی تھی کیا کوئی ایسا گھر ہو سکتا ہے جس میں پیسے آئیں اور گھر والے کو پتہ نہ ہو ، جنرل فیض نے مجھے اندرکروایا وہ آرمی چیف بننا چاہتے تھے انہوں نے ہمارے خلاف پرچے کروائے ، جو کہتا تھا کہ میں ان کو رولاؤں گا آج وہ خود رو رہا ہے ہم لڑائی جھگڑے کرتے ہیں لیکن عورتوں پر کبھی سیاست کی ہے نہ آئندہ کریں گے ۔ہمیں کسی قسم کا کوئی لالچ نہیں تھا ہم نے ملکی ترقی کیلئے پی ٹی آئی سے ملکر کام کیا ۔کیا نیا پاکستان فرح گوگی نے بنانا تھا؟ پیٹرن انچیف استحام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نے سارے کام الیکشن اور عہدے کیلئے نہیں کےئے دل کی آواز تھی کہ نیا پاکستان بنائیں گے اور واقعی نیا پاکستان ہونا چاہے،کوشش کریں گے پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کریں گے ، ایک دوسرے کو برا بھلا کہہ کر اور گالیاں دینے کچھ نہیں ہو گا،عوام کی حمایت اور محنت کے بغیر ہمارا کچھ نہیں بنے گا ، عوام کی طاقت سے ہی سب کچھ ہو گا، جو کام 75سالوں میں نہیں ہوئے وہ کر کے دکھائیں گے ۔یہ بہترین ملک ہے یہاں سب کچھ موجود ہے ۔

Comments are closed.