پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ماہ نومبرکے دوران ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا دیا ۔100انڈیکس پہلی بار 55500پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا
کراچی(آن لائن)نگران حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں،آئی ایم ایف کیساتھ قرض پروگرام کا پہلا کامیاب جائزہ ،ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ سے روپے کی قدر میں بتدریج اضافے ،ملک میں عام انتخابات کی تاریخ سامنے آنے اور الیکشن کے بعد نئی منتخب حکومت کی معاشی بحالی پر توجہ مرکوز کئے جانے کی توقعات پر پاکستان اسٹاک ایکس چینجنے ماہ نومبرکے دوران ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا دیا ۔100انڈیکس پہلی بار 55500پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران 2کھرب76ارب روپے سے زاید کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سرمائے کا مجموعی حجم76کھرب روپے سے بڑھ کر79کھرب روپے ہوگیا جبکہ58.84فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔4دن محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران3دن تیزی رہی اس دوران انڈیکس2392.97پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ1دن کی مندی سے انڈیکس124.64پوائنٹس لوز کر گیا تھا۔کاروبار کے لحاظ سے سنر جیکوپاک ،پاک ریفائنری،پاک انٹر نیشنل بلک ،حیسکول پیٹرول ،ہم نیٹ ورک ،ورلڈ کال ٹیلی کام،کوہ نور اسپننگ ،دی سرل کمپنی،میپل لیف ،ڈی جی کے سیمنٹ ،ہم نیٹ ورک ،فوجی سیمنٹ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،حب پاور کمپنی اورمیزان بینک سر فہرست رہے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں2268.33پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس53123.04پوائنٹس سے بڑھ کر55391.37پوائنٹس ک بلند ترین سطح پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای100انڈیکس 762.45پوائنٹس کے اضافے سے17803.91پوائنٹس سے بڑھ کر18566.36پوائنٹس ہو گیا اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس35434.61پوائنٹس سے بڑھ کر36794.78پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران2کھرب76ارب85کروڑ45لاکھ65ہزار335روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب76ارب57کروڑ48لاکھ90ہزار210روپے سے بڑھ کر79کھرب53ارب42کروڑ94لاکھ55ہزار545روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گٓذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس ایک موقع پر55506.33پوائنٹس کی نئی بلندسطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 53166.86پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ21ارب روپے مالیت کے64کروڑ8لاکھ36ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم17ارب روپے مالیت کے54کروڑ65لاکھ47ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1487کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے875کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،538میں کمی اور74کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
Comments are closed.