ریاست مخالف تقاریرکیس:مریم اورنگزیب،جاوید لطیف کے ضمانتی مچلکے مسترد

لاہور(آن لائن)ریاست مخالف تقاریر کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ن لیگی رہنماوں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست اور ضمانتی مچلکے مسترد کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنماوں کیخلاف ریاست مخالف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی۔دوران سماعت ملزمان کے وکیل کی جانب سے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا، عدالت نے ملزمان کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کر دیے۔بعدازاں عدالت نے شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوشن سے جواب طلب کر رکھا تھا، لیگی رہنماوں کیخلاف تھانہ گرین ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Comments are closed.