کراچی میں ن لیگ وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوٴں سے ملاقات
کراچی(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے وفد نے کراچی میں متحدہ قومی مووٴمنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماوٴں سے ملاقات کی ہے جس میں ایم کیو ایم کے رہنماوٴں نے انتخابات اور انتخابات کے بعد کے لیے مطالبات سامنے رکھ دیے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم رہنماوں کے درمیان کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال، انتخابی سیاست، سندھ میں نئی حکمت عملی سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں تین اہم آئینی ترامیم بھی وفد کے سامنے رکھی گئی، دونوں جماعتوں کے درمیان رابطوں اور معاملات کے لیے 3-3 اراکین پر مشتمل کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔واضح رہے کہ 5 روز قبل ایم کیو ایم کے وفد نے مسلم لیگ ن رہنماوٴں سے لاہور میں ملاقات کی تھی اور دونوں سیاسی جماعتوں نے آئندہ عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کیا تھا۔قبل ازیں دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں کے درمیان ملاقات میں سندھ خصوصاً کراچی اور حیدرآباد میں دونوں جماعتوں کے مابین ممکنہ انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے تھے جبکہ ملکی کی مجموعی سیاسی صورتحال اور سندھ میں بڑا انتخابی الائنس بنانے کے معاملات بھی غور کیا گیا
Comments are closed.