ڈیرہ اسماعیل خان (آن لائن)خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں نجی آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ آفس پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی نے ڈان ڈاٹ ٹی وی کو ایک شہری کے جاں بحق ہونے اور دیگر کے زخمی ہونے سے متعلق تصدیق کی، انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ درازندہ علاقے میں پیش آیا۔بلال فیضی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ ان زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا.
Comments are closed.