چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے سابق کرکٹرز کی ملاقات
لاہور(آن لائن)سابق کرکٹرز نے کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ قومی ٹیم میں جلد بازی میں تبدیلیاں نہ کی جائیں،ون ڈے میچز میں ایک سال کا وقفہ ہے جبکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو مد نظر رکھ کر پلاننگ کی جائے، پی ایس ایل میں کاکردگی کی بجائے فارمیٹ کے مطابق ٹیم کا انتخاب کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے سابق کرکٹرز نے ملاقات کی ہے ۔سابق کپتان یونس خان سہیل تنویر اور وہاب ریاض ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔ ذرائع کے مطابق سابق کرکٹرز نے جلد بازی میں تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو مد نظر رکھ کر پلاننگ کی جائے ۔ذرائع کے مطابق بعض سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ ونڈے میچز میں ایک سال کا وقفہ ہے اس کی ابھی فکر نہ کی جائے جبکہ ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو اہمیت دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی بنیاد پر سلیکشن نہ کی جائے ۔
فارمیٹ کے مطابق ٹیم کا انتخاب کیا جائے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم کی آج (بد ھ کو ) چئیرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ملاقات متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات سے قبل بابر اعظم کی وطن واپسی پر اپنے مستقبل کے حوالے قریبی لوگوں سے مشاورت جاری ہے ۔کپتان بابر اعظم اپنے مستقبل کے حوالے سے بڑا اعلان کرنے کے مشاورت کر رہے ہیں ۔بابر اعظم نے کپتانی سے دستبردار ہونے کے حوالے سے بھی قریبی لوگوں سے بات کی ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ریڈبال کا کپتان برقرار رکھنے کے حوالے سے پی سی بی عہدیداران کی مشاورت جاری ہے ۔ عہدیدران مشاورت کررہے ہیں کہ بابر اعظم کو ابھی ریڈ بال کا کپتان برقرار رہنا چاہیئے کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے اگر فیصلہ کرنا ہے تو پہلے وائٹ بال کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے ۔
Comments are closed.