حارث اور شاہین کو ون ڈے کیلئے نہیں ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹرین کیا تھا: عاقب جاوید
لاہور(آن لائن) لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث روٴف کو ٹی ٹوئنٹی کا بولر قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا ‘ہم نے شاہین اور حارث کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے ٹرین کیا، مجھے پچھلے ہفتے سے گالیاں دی جارہی ہیں’۔ سابق پاکستانی کرکٹر کا کہنا ہے کہ ‘حارث اور شاہین کی خراب بولنگ پر مجھے برا بھلا کہا جارہا ہے کہ حارث ٹھیک بولنگ نہیں کروا رہا، شاہین مڈل اوورز صحیح نہیں کروا رہا، ہم نے انہیں خالص ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹرین کیا تھا ون ڈے کرکٹ کے لیے نہیں’۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘ہم نے پاکستان کو انہیں بطور ٹی ٹوئنٹی بولرز دیا تھا لیکن مینجمنٹ انہیں ون ڈے کھلارہی ہے’۔
Comments are closed.