پاکستان کی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.89 فیصد کمی

لاہور (آن لائن)پاکستان کی بڑی صنعتوں میں گزشتہ مالی سال کے دوران پیداوار میں 9.89 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کی پیداوار میں مئی 2022 کی نسبت مئی 2023 کے دوران 14.37 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ مالی سال کے دوران کاٹن یارن، گارمنٹس، آئرن اسٹیل سمیت 8 سیکٹر کی پیداوار میں کمی ہوئی، سیمنٹ کی پیداوار میں 12.36 فیصد، پٹرولیم پراڈکٹس کی پیداوار میں 12.23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔کاٹن یارن کی پیداوار میں 21.38 فیصد اور آٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار 47.70 فیصد گر گئی، فرٹیلائزر شعبے کی پیداوار 9.24 فیصد اور آئرن اینڈ اسٹیل کی مینوفیکچرنگ میں 4.76 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی

Comments are closed.