صدر مملکت نے 5سالوں کے دوران کتنے اخراجات کئے تفصیلات ایوان بالا میں پیش
اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت نے گذشتہ 5سالوں کے دوران کتنے اخراجات کئے تفصیلات ایوان بالا میں پیش کردی گئی۔ سینیٹ اجلاس کے موقع پر ایوان صد ر کے گزشتہ پانچ سالوں کے پرنسل اور عوامی اخراجات کی تفصیلات پیش کردی گئی ہیں ایوان صدر سیکریٹریٹ کی جانب سے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2018/19 میں ایوان صدر عوامی کے اخراجات 36 کروڑ تھے جبکہ مالی سال 2019/20 میں ایوان صدر عوامی کے اخراجات 31 لروڑ 36 لاکھ تھے دستاویزات کے مطابق مالی سال 2020/21 میں ایوان صدر عوامی کے اخراجات 33 کروڑ 28 لاکھ تھے جبکہ مالی سال 2021/22 میں ایوان صدر عوامی کے اخراجات 37 کروڑ اورمالی سال 2022/23 میں ایوان صدر عوامی کے اخراجات 43 کروڑ 17 لاکھ روپے تھے اسی طرح گزشتہ پانچ سالوں میں صدر سیکریٹریٹ پرسنل کا بجٹ اور اخراجات بھی سینیٹ میں پیش کردئیے گئے جس کے مطابق مالی سال 2018/19 میں ایوان صدر پرسنل کا مختص بجٹ 63 کروڑ 45 لاکھ تھا جس میں 59 کروڑ 11 لاکھ اخراجات ہوئے جبکہ مالی سال 2019/20 میں ایوان صدر پرسنل کا مختص بجٹ 59 کروڑ 70 لاکھ روپے تھا جس میں 55 کروڑ 63 لاکھ کے اخراجات ہوئے دستاویزات کے مطابق مالی سال 2020/21 میں ایوان صدر پرسنل کا مختص بجٹ 59 کروڑ 70 لاکھ تھا جس میں 55 کروڑ 43 لاکھ روپے اخراجات ہوئے اسی طرح مالی سال 2021/22 میں ایوان صدر پر سنل کا مختص بجٹ 61 کروڑ 50 لاکھ روپے تھااور اخراجات 61 کروڑ روپے ہوئے دستاویزات کیمطابق مالی سال 2022/23 میں ایوان صدر پرسنل کا مختص بجٹ 70 کروڑ 50 لاکھ روپے تھا جس میں 69 کروڑ98 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے ہیں۔اعجاز خان
Comments are closed.