پاکستان امن کا خواہاں،بھارت خطے میں تصادم،تنازعات اور عدم استحکام کو ہوا دے رہا ہے، انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد(آن لائن )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں اور ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ابھر کا سامنے آرہا ہے جبکہ بھارت خطے میں تصادم،تنازعات اور عدم استحکام کو ہوا دے رہا ہے ۔مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے،

، اسرائیلوں کو اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے کتنے اور معصوم بچوں کی لاشیں چاہیں ، ، مغربی میڈیا اسرائیلی مظالم کا دفاع کر رہا ہے ، پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام مارگلہ ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت میرے لےئے اعزاز کی بات ہے ،رائے عامہ کی ہمواری میں حکومتیں اہم کردار ادا کرتی ہیں، ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، پالیسی میکنگ سے متعلق بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ابھر کر سامنے آرہا ہے ہمیں جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنا ہو گا ،۔ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں ۔ ریاستوں میں مقابلہ اسٹریٹجک نہیں معاشی طور پر ہو تا ہے ، پاکستان خطے میں امن کا خواں ہے جبکہ بھارت خطے میں تنازعات ،تصادم اور عدم استحکام کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیل نیغزہ میں مظالم کی انتہا کر دی ہے ، اسرائیلوں کو اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے کتنے اور معصوم بچوں کی لاشیں چاہیں ، ، مغربی میڈیا اسرائیلی مظالم کا دفاع کر رہا ہے ، غزہ میں اسرائیلی فوج پے درپے ہسپتالوں پر حملے کر رہی ہے ، دنیا میں انصاف ہو ا نظر آنا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے خطے میں زیادہ تباہی آسکتی ہے

،موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مربوط تعاون کی ضرورت ہے ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا کسی ایک ملک کیلئے ممکن نہیں ہے ، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادیں موجودہیں اور اور انہی قرار دادوں کی بنیاد پر مسئلہ کشمیر حل ہو نا چاہے،مقبوضہ کشمیر کو عالمی برادری کی توجہ کی ضرورت ہے کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہو نا چاہے۔ مغرب جمہوری چیمپیئن بنتا ہے لیکن کشمیر کی طرف توجہ نہیں ہے ،انسانیت کا استحصال کرنیوالا بھارت کیسے جمہوری چیمپیئن بن سکتا ہے۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستا ن کے ساتھ ہمارے تعلقات ایک دوستانہ اور بھائی چارے کے طور پر ہیں ، افغانستان میں استحکام خطے کیلئے ضروری ہیں،

،عالمی امن کیلیئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے،بھارت میں آر ایس ایس اقلیتوں کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے ، ہمارے پڑوسیوں کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کر نی ہو گی ،چین کی معاشی ترقی کا سفر جاری ہے ، چین نے معاشی ترقی کر کے دنیا میں مثال پیش کی ہے چین کے ساتھ ہمارے اچھے کاروباری تعلقات ہیں، پاکستان غیر ریاستی عناصر سے نمٹ رہا ہے غیر ریاستی عناصر کو بیرونی حمایت نہیں ملنی چاہے ۔

Comments are closed.