شہباز شریف کی ساروان قبیلے کے سربراہ اور سابق وزیراعلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ملاقات

کوئٹہ( آن لائن)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ساروان قبیلے کے سربراہ اور سابق وزیراعلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ملاقات کی

،نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی بھی ملاقات میں موجود تھے سابق سپیکر سردار ایاز صادق اور دیگر راہنماوٴں نے بھی ملاقات میں شرکت کی ،ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال اور انتخابات کے حواثسے گفتگو ہوئی نواب اسلم خان رئیسانی نے آمد پر شہباز شریف کو خوش آمدید کہا اور نیک تمناوٴں کا اظہار کیا ،دونوں راہنماؤں نے مستقبل میں سیاسی تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال اور دونوں راہنماؤں نے رابطے بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعطم شہباز شریف نے کہا کہ #بلوچستان کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، #بلوچستان پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے، ملک اور قوم کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے اتفاق، اتحاد اور اشتراک عمل ناگزیر ہے

Comments are closed.