پشاور، ارباب عالمگیر، عاصمہ عالمگیر کا پیپلز پارٹی چھوڑنیکا اعلان
پشاور (آن لائن) پشاور سے پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔عاصمہ عالمگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پارٹی قیادت کی پالیسیوں سے نالاں تھے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی ڈپٹی اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔عاصمہ عالمگیر کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسیوں کے باعث آج خیبر پختون خوا میں پیپلز پارٹی چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔ تا ہم انہوں نے کہا کہ کسی دوسری جماعت میں ابھی شامل نہیں ہوئے، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
Comments are closed.