فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ فوری طور پر روکا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد (آن لائن ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ فوری طور پر روکا جائے،غزہ میں ہونے والے واقعات کو مذہب سے ہٹ کر انسانی حقوق کے تناظر میں دیکھا جائے۔

اسلام آباد میں بچوں کے عالمی دن کے موقع منعقدہ تقریب سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ نگراں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ فوج کبھی نہتے شہریوں اور بچوں کو نشانہ نہیں بناتی، نہتے بچوں کا قتل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔اس وقت غزہ کے بچے میرے ذہن میں ہیں، اسرائیلی فوج غزہ میں نہتے بچوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم غزہ کے بچوں کے سامنے شرمندہ ہیں، فلسطین میں پیدا ہونے والی صورتِ حال مستقبل کے تنازعات کی اہم وجہ بنے گی، اس صورتِ حال کاآنے والی صدیوں میں کبھی دفاع نہیں کیا جا سکے گا،

غزہ میں ہونے والی نسل کشی کے خلاف پاکستان آواز اٹھاتا رہے گا۔نگراں وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ حکومت بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، معاشرے کے تمام طبقات کی ذمے داری ہے کہ وہ بچوں کی بہتری کے لیے کام کریں۔زارا الرٹ ایپ کا اجراء بچوں کے حقوق کے تحفظ میں معاون ہو گا، حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پْرعزم ہے۔

Comments are closed.