جلسوں میں تقریر کرنے سے لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملتی،اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد ( آن لائن ) سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جلسوں میں تقریر کرنے سے لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملتی، سب کو لیول پلینگ فیلڈ مل رہی ہے ،سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن رولز میں ترمیم کے معاملے پر اتفاق ہوگیاہے ،تمام سیاسی جماعتوں نے اپنا اپناموقف پیش کیاہے ،کافی پوائنٹس پر سیاسی جماعتوں کا اتفاق بھی ہواہے ۔ الیکشن کمیشن میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جو آئین قانون اور الیکشن رولز میں لکھاہے اس کے مطابق سب کولیول پلینگ ملے گی الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو بلایا ہواتھا تمام سیاسی جماعتوں نے اپنا اپناموقف پیش کیا ہے
الیکشن کمیشن رولز میں ترمیم کے معاملے پر اتفاق ہوگیا ہے کافی پوائنٹس پر سیاسی جماعتوں کا اتفاق بھی ہواہے ۔ایک سوال کے سوال میں اعظم نذیر نے کہا کہ الیکشن ایک پراسیس ہے جو آئین اور قانون کے تحت ہونگے جو رولز بنائینگے ہیں الیکشن کمیشن اور تمام سیاسی جماعتیں اس کے تابع ہیں اس حوالے سے کہنا یہ نہیں ہے وہ نہیں ہے یہ باتیں ٹھیک نہیں جہاں قانون کی خلاف ورزی ہوگی عدالتیں وہاں موجود ہیں جس کو اعتراض ہے وہ جائے اور اپنا کیس عدالت کے سامنے پیش کرے ۔ سینٹ میں ملٹری کورٹس کے حق میں قرارداد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملٹری کورٹس بہتر ہیں جو جو آئین اور قانون ہے جو اس ہاؤس کا فیصلہ ہوگا اس پر بات کرینگے جو ہاؤس کی پالیسی ہوگی اس پر عملدرآمد ہوگا ۔پی ٹی آئی کی جانب سے لیول پلیئنگ نہ ملنے کی شکایت کے سوال پر سابق وزیر قانون نے کہا کہ لیول پلینگ فیلڈ جلسوں میں نہیں ملتی پہلے کہہ چکا ہوں جس کے نیچے سے اینٹ کھسکی جارہی ہے وہ سمجھتا ہے قانون کی خلاف ورزی ہورہی ہے تواس کے لئے عدالتیں موجودہیں وہ عدالتوں میں چلا جائے ۔
Comments are closed.