پاکستان میں مہمان نوازی سے بہت خوش ہیں ،فٹبال لوگوں کو اکٹھا کرتی ہے ، پیٹر
اسلام آباد ( آن لائن )تاجکستان فٹبال ٹیم کے کوچ پیٹر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہمان نوازی سے بہت خوش ہیں ،فٹبال لوگوں کو اکٹھا کرتی ہے ، پاکستان کے ساتھ اچھا میچ کھیلنے کی کوشش کرینگے ۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میچ میں پاکستان اور تاجکستان کے میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجکستان ٹیم کے کوچ نے کہا کہ پاکستان عوام کو کل اچھا فٹبال میچ دیکھنے کو ملے گا ہم نوے منٹ اچھا فٹبال کھیلنے کی کوشش کرینگے پاکستان جلد آنا چاہتے تھے لیکن کچھ تکنیکی وجوہات تھی جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہمان نوازی سے بہت خوش ہیں پاکستان کی مہمان نوازی سے ساری تکھاوٹ دور ہوگئی ہے ہماری بھی ٹیم ڈویلپمنٹ کے مرحلے سے گزر رہی ہے فٹبال میں ہر دن نیا دن ہوتا ہے ایک جیسی صورتحال نہیں ہوتی ۔ تاجک کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی فٹبال کو سمجھتے ہیں کہ غیر ملکی کھلاڑی بھی کھیل رہے ہیں پاکستان آمد پر فٹبال کیلئیے تیار ہیں اور قیمتی پواینٹ حاصل کرنے کی کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قوم فٹبال کی بجاے کرکٹ سے پیار کرتی ہے لیکن کرکٹ کا حال بھی دیکھ لیں۔پھر بھی پاکستان سے اچھا مقابلہ دیکھ رہے ۔
Comments are closed.