چیئرمین پی ٹی آئی قوم کے لئے ناسور ہے جسے کبھی پبلک میں نہیں آنا چاہئے: عظمیٰ بخاری

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جعلی صادق اور امین کے اتنے معاملات سامنے آ رہے ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی قوم کے لئے ناسور ہے جسے کبھی پبلک میں نہیں آنا چاہیے ، جس شخص کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کا بہت شوق تھا اب ان کے گھر کو گھر کے چراغ سے آگ لگ گئی ہے ،بشری مانیکا نے 60، 70 سال کی عمر میں چھپ کر فون رکھا ہوا تھا ، یہ قوم کی تربیت ہو رہی تھی، عجیب بات یہ ہے کہ خاور مانیکا انٹرویو دینے پر غلط اور بشری مانیکا گھر بیٹھے درست ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بہت سے لوگ پیا دیس سدھار رہے ہیں ، آج کل سیاسی پریس کانفرنسز کا بھی موسم ہے ، میرا مقصد خاور مانیکا کے انٹرویو کے مندرجات پر کلین چٹ دینا نہیں ہے ، کل سے اخلاقیات کے بھاشن سننے کو مل رہے ہیں ، تنویر زمانی اور عائشہ احد کی پریس کانفرنس بھی تو جھوٹ تھیں ، عائشہ گلالئی نے الزامات لگائے لیکن اس کو کسی نے نہیں دیکھا کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے ، ریحام خان جب تک چیئرمین پی ٹی آئی کے عقد میں تھیں تو قوم کی ماں تھیں ، بعد میں ان کے سابقہ شوہر کو لایا گیا ،

کیا چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دوران عدت شادی ہوئی، بالکل ہوئی کیا وہ بشری بی بی کے گھر جاتے تھے، بالکل جاتے تھے ، مجھے چیئرمین پی ٹی آئی پر آج دلی دکھ ہو رہا ہے کہ کبھی انہیں کوئی نوکر گھر سے نکال دیتا تھا اور کبھی امریکہ اس کا فون نہیں سنتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی خصوصی نشستوں پر آنے والی خواتین کے بارے کیا کہا کرتے تھے ،مریم نواز کے خلاف گندے اور گھٹیا جملے کسے گئے، عجیب بات یہ ہے کہ خاور مانیکا انٹرویو دینے پر غلط اور بشری مانیکا گھر بیٹھے درست ہیں ، دوران عدت نکاح کا کیس آج بھی عدالت میں چل رہا ہے ، شیر افضل مروت اس کیس میں پیش نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری کا بھی انٹرویو سامنے آیا ہے ، ان کے انکشافات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی جنرل فیض کے ہاتھ میں کھیل رہا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ جنرل فیض کی رپورٹوں پر مکمل عملدرآمد ہوتا تھا ،ایک تقرری روکنے کی بھی کوشش کی گئی ، ایک نام لے کر آپ بری الذمہ نہیں ہو سکتے ، کیا اتنے ماڈرن ہیں یہ لوگ کہ اپنی والدہ جیسی عورت سے ایسی گفتگو وہ کرتے رہے جس کی ویڈیو وائرل ہوئی ، ایسا تو مغرب میں بھی نہیں ہوتا ہے، جعلی صادق اور امین کے اتنے معاملات سامنے آ رہے ہیں ۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا، ان کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جانا چاہئے لیکن خاور مانیکا کی بھی ایک ذاتی زندگی تھی ، بشری مانیکا نے 60، 70 سال کی عمر میں چھپ کر فون رکھا ہوا تھا ، یہ قوم کی تربیت ہو رہی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی قوم کے لئے ناسور ہے جسے کبھی پبلک میں نہیں آنا چاہیے ، خاور مانیکا میں بھی خامیاں ہوں گی لیکن انہوں نے خوب موجیں کر رکھی ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی قابل ترس ہیں کہ کبھی نوکر گھر سے نکال دیتا ہے اور کبھی امریکہ اقتدار سے نکال دیتا ہے

Comments are closed.