کراچی کیلئے بجلی 2روپے 34پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

اسلام آباد(آن لائن)کراچی کیلئے بجلی 2روپے 34پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی۔بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے،اضافے سے کے الیکٹرک صارفین پر 4ارب 39کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت 26جولائی کو کی جائے گی،سی پی پی اے نے بھی اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا،سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت بھی 26جولائی کو ہوگی۔

Comments are closed.