وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس: 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مختلف محکموں اور اداروں کی طرف سے بھیجے جانیوالے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے جبکہ نیب کی سفارش پر 190 ملین پاونڈ اسکینڈل میں چئیرمین پی ٹی آئی سمیت 29 افراد کو بھی ای سی ای میں ڈالنے کی سفارش کردی۔ بدھ کو وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی اور وزیر مواصلات و ریلویز شاہداشرف تار،اجلاس میں وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی،اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا ،ذیلی کمیٹی نے مختلف محکموں اور اداروں کی طرف سے بھیجے جانے والے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی،نیب کی سفارش پر 190 ملین پاونڈ اسکینڈل میں چئیرمین پی ٹی آئی سمیت 29 افراد کو ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی گئی ،13 مختلف نوعیت کے کیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش بھی کی گئی،عدلیہ کی ہدایات پر 7 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی جبکہ نظر ثانی کیلئے پیش کی گئی اپیلوں میں سے 3 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کیلئے نگران وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی،کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے شیخ رشید، عمر ایوب ،زلفی بخاری سمیت پی ٹی آئی کی دیگر قیادت جن میں پرویز خٹک،اسد قیصر،علی آمین گنڈا پور اور اہلیہ چےئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ۔

Comments are closed.