اڈیالا جیل کے باہر بشریٰ بی بی کے خلاف کالا جادو نا منظور کے نعرے

راولپنڈی ( آن لا ئن ) اڈیالا جیل آمد پر ایک گروپ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے لگا دئیے۔راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں 190 ملین پاوٴنڈ القادریونیورسٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے چئیرمین کی اہلیہ عدالت میں پیشی کے لیے پہنچیں تو درجن بھر افراد نے ان کو دیکھتے ہی ‘کالا جادو نامنظور’ کے نعرے لگائے۔گروپ کی نعرے بازی کے موقع پر اڈیالا جیل کی چوکی میں موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے اور لوگوں کو نعرے لگانے سے روکنے کی کوشش نہیں کی۔ بشریٰ بی بی القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ نیب کیس میں پیشی کیلیے لاہور سے اسلام آباد پہنچی تھیں

Comments are closed.