غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، 26 نومبر کو 1640 غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی
راولپنڈی(آن لائن)غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، 26 نومبر کو 1640 غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی ، 437 مرد، 430 خواتین اور 773 بچے شامل ، 121 گاڑیوں میں 425 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل ہوئی ۔31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلاء یقینی بنایا گیاہے ، افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں
، چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی فراخدلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، 26 نومبر کو 1640 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، جن میں 437 مرد، 430 خواتین اور 773 بچے اپنے ملک چلے گئے، 121 گاڑیوں میں 425 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی، اب تک کل 2 لاکھ 54 ہزار 775 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے، پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور بہترین ہمسایہ ملک ہونے کا کردار ادا کیا جسکی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ، پاکستان نے جس فراخدلی سے افغان باشندوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کے سارے مواقع مہیا کئے اس امر کو عالمی سطح پر سراہا گیا ۔
Comments are closed.