محصولات بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد( آن لائن ) محصولات بڑھانے کے لیے پالیسز پرفیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کے ساتھ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابقتکنیکی وفد ایف بی آر حکام کیساتھ محصولات ، ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس پالیسی پر ایک ہفتہ مذاکرات کرے گا، ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی وفد ٹیکس پالیسی میں ترامیم کیلئے اقدامات کریں گے ،ٹیکس پالیسی میں ترامیم کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور زیادہ ریونیو اکٹھا کرنا ہو گا، ریٹیلرز کیلئے اسکیم متعارف کرانے کا بنیادی ڈھانچہ بھی تکنیکی وفد کے ساتھ مل کر تیار کیا جائے گا ۔ ذرائع کا مزیدکہنا تھا کہ مزید 10 لاکھ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لا کر ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچائی جائے گی، تکنیکی وفد کیساتھ مل کر ٹیکس پالیسی میں جو ترامیم کی جائیں گی وہ آئندہ بجٹ میں نافذالعمل ہوں گی۔
Comments are closed.