آرمی چیف سے سعودی بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی (آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی بری فوج کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی سمیت دفاعی ،سیکیورٹی اورفوجی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا،ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سیکیورٹی صورتحال اورمشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پربھی بات چیت کی گئی ،سعودی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبد اللہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کیکردارکوسراہاجبکہ سعودی کمانڈرکی خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی ،آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودیہ عرب کیساتھ اسٹریٹجک اوربرادرانہ تعلقات کواہمیت دیتاہے،سعودی وفدکی جی ایچ کیوآمدپرپاک فوج کے دستے نے گارڈآف آنربھی پیش کیا۔

Comments are closed.