22 بلوچ طلبا بازیاب ہوگئے، وزیر داخلہ کا عدالت میں بیان
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ طلبا بازیابی کیس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق عدالتی حکم کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے۔بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگی کمیشن عمل درآمد کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، نگراں وزیر انسانی حقوق خلیل جارج اور لاپتہ بلوچ افراد کے اہل خانہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ مجموعی طور 69 طلباء لاپتہ تھے۔اٹارنی جنرل منصور اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے۔مزید 22 بلوچ طلباء بازیاب ہوگئے ہیں۔جبکہ 28 بلوچ طلباء تاحال لاپتہ ہیں۔منصور اعوان نے عدالت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میں یقین دہانی کراتا ہوں تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کی کوششیں کریں گے۔واضح رہے کہ 22 نومبر کو ہونے والی سماعت میں عدالت عالیہ نے وزیراعظم سمیت وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو بھی آج عدالت طلب کیا تھا۔
Comments are closed.