سہانا خان نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔سہانا خان نے مشہور بھارتی ہدایت کارہ زویا اختر کی فلم دی آرچیز سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے جو اگلے ماہ ریلیز ہو گی۔ سہانا خان نے اس حوالے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔اْنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میرے پہلے گانے کے لیے میرے ساتھ اتنا تحمل سے پیش آنے کے لیے زویا اختر اور شنکر مہادیون کا شکریہ۔سہانا خان نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ براہِ کرم اسے محبت سے سنیں۔
Comments are closed.