غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

چمن ( آن لائن ) غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، 29 نومبر کو373 مرد، 362 خواتین اور 865 بچوں سمیت 1600 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے، پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی کل تعداد 3 لاکھ 87ہزار سے تجاوز کر گئی ۔غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے ، 29 نومبر کو 1600 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے، جن میں 373 مرد، 362 خواتین اور 865 بچے شامل ہیں ، گذتہ روز 52 گاڑیوں میں 362 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ، 15اگست 2022 سے اب تک پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی کل تعداد 3 لاکھ 87 ہزار 593 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے

Comments are closed.