چیئرمین پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے انتخابی مہم روکنے، اغواء و گمشدگیوں کے نوٹس کی اپیل
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے چیف جسٹس پاکستان سے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم، اغوا و گمشدگیوں کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل کردی۔چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام لکھے خط میں پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں کو روکنے، کارکنوں و رہنماوٴں کے اغوا اور گمشدگیوں کیخلاف نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، خط میں چیف جسٹس سے وفاق وصوبائی حکومتوں کو لیول پلئنگ فیلڈ دینے کیلئے ہدایات جاری کرنے کی بھی استدعا کرتے ہوئے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور سیاستدانوں کی جبری گمشدگیوں پر کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔بتایا گیا ہے کہ خط میں عمران خان نے لکھا ہے کہ تحریک انصاف سے وابسطہ افراد کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، تحریک انصاف سے وابسطہ رہنماوٴں کو جبری گمشدہ کیا جارہا ہے، بڑی تعداد میں لوگوں کی سیاسی وفاداریاں زبردستی تبدیل کروائی جارہی ہیں، ضمانت ہونے کے باوجود سیاستدانوں کی گرفتاریاں روکی جائیں، وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو الیکشن مہم کی اجازت دیں۔چیئرمین تحریک انصاف کا خط میں کہنا ہے کہ پیمرا کو حکم دیا جائے کہ دیگر جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی کو بھی میڈیا کوریج فراہم کی جائے، سینئیر وکیل اعتزاز احسن نے سیاستدانوں کی جبری گمشدگیوں سے متعلق پٹیشن دائر کی، اس خط کو بھی آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت پٹیشن کے طور پر لیا جائے۔
Comments are closed.