مسلم لیگ (ن) نے پارٹی ٹکٹ اور امیدواروں کے انتخاب کیلئے پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عام انتخابات کے لئے تیاریاں نئے مرحلے میں داخل ہو گئیں۔مسلم لیگ(ن) نے قومی، صوبائی اور مخصوص نشستوں پر پارٹی ٹکٹ اور امیدواروں کے انتخاب کیلئے پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا ،شیڈول پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری کیا ،

شیڈول کے مطابق پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس کل لاہور میں ہوگا،پارلیمانی بورڈ سرگودھا ڈویڑن سے پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کل کرے گا ،راولپنڈی ڈویژن میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار کون ہوں گے؟ فیصلہ 3 دسمبر کو ہو گا ،خیبر پختون خوا کے ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویڑن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کا فیصلہ 6 دسمبر کے اجلاس میں ہوگا،7 دسمبر کو اجلاس صوبہ بلوچستان میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کرے گا ،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویڑن میں پارٹی ٹکٹ کے بارے میں اجلاس 8 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے ملتان ڈویژن کے پارٹی امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ 9 دسمبر کو ہوگا،ساہیوال ڈویژن سے متعلق 11 دسمبر جبکہ فیصل آباد ڈویژن میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ 12 دسمبر کے اجلاس میں ہوگا،

گوجرانوالہ ڈویژن میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کرنے کے لئے اجلاس 13 دسمبر کو بلایا گیا ہے ۔لاہور ڈسٹرکٹ ڈیژن کے بارے میں اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا ،لاہور ڈسٹرکٹ ڈویڑن میں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور میں پارٹی امیدواروں کا فیصلہ ہوگا ،لاہور سٹی ڈویژن میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے بارے میں اجلاس 15 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے صوبہ سندھ میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ 16 دسمبر کو اجلاس میں کیا جائے گا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور مخصوص نشستوں کے بارے میں فیصلوں کے لئے 18 دسمبر کو اجلاس ہوگاخیبر پختون خواہ کے باقی ماندہ انتخابی حلقوں کے بارے میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کرنے کے لئے اجلاس 19 دسمبر کو ہوگا

Comments are closed.