خفیہ سرکاری دستاویزات لیک کرنیکا معاملہ ،ملوث افسران، ملازمین کے خلاف کاروائی شروع

اسلام آباد ( آن لائن) خفیہ سرکاری دستاویزات کو لیک کرنے کے معاملے پر مختلف وزارتوں اور اداروں کے ایک درجن افسران اور ملازمین کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ افسران اور ملازمین اہم خفیہ سرکاری دستاویزات دو بھگوڑوں عادل راجہ اورحیدر مہدی کو دینے میں ملوث ہیں،ایسے افسروں اور ملازمین نے ان دونوں بھگوڑوں کا سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ بھی شئیر کیا۔

حکومت کی ہدایت پر دو ادارے ان افسران اور ملازمین سے متعلق تمام معلومات حاصل کررہے ہیں،ان ملازمین کے ان دونوں بھگوڑوں سے تعلقات بارے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں یہ ملازمین باقاعدہ پیسے لیکر خفیہ سرکاری دستاویزات ان بھگوڑوں تک پہنچاتے تھے ۔ان کے ٹیلی فونک اور دیگر ذرائع سے رابطوں بارے بھی معلومات جمع کی جارہی ہیں

Comments are closed.