اسلام آباد ہائیکورٹ، نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت 7دسمبر کو ہوگی
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپیل پر سماعت 7 دسمبر کو مقرر کر دی۔نیب کی نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لیے اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔ ۔
Comments are closed.