شیرافضل مروت سمیت 104رہنماوں، کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
مردان(آن لائن) دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر شیرافضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے 104رہنماوں اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مردان میں پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کیخلاف دفعہ144کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیاگیا،شیرافضل مروت سمیت 104رہنماوں اور کارکن مقدمے میں نامزد ہیں۔مقدمہ ایس ایچ او تھانہ جبر کی مدعیت میں درج کیاگیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے اورروڈ بندش کی دفعات مقدمے میں شامل ہیں۔
Comments are closed.