ایف آئی اے کی کارروائی ،آن لائن فراڈیہ کو حراست میں لے لیا
راولپنڈی (آن لائن)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم محمد امین کو چھاپہ مار کاروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ،ملزم نے خود کو شہری کا رشتے دار ظاہر کر کے لاکھوں روپے بٹورے،ملزم نے خود کو شہری کا جعلی رشتے دار ظاہر کر کے رابطہ کیا اور حادثاتی صورتحال بتا کر 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیا لیے ،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم روزانہ کی بنیادوں پر سادہ لوح شہریوں کو بذریعہ میسیجز اپنے جال میں پھنساتے تھے،ملزم کے قبضے سے موبائل فون و دیگر شواہد حاصل کر لیے گئے،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.