ورلڈکپ فائنل کیوں ہارے؛ بھارتی کپتان، ہیڈکوچ نے ”پچ“ پر ملبہ ڈال دیا

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ ا?سٹریلیا کے ہاتھوں ا?ئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں شکست نہ بھول سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی ائی) کے اعلیٰ عہدیداران نے دہلی میں ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ اور کپتان روہت شرما کیساتھ ویڈیو کال میٹنگ کی جس میں آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں شکست کی وجہ پوچھی گئی۔اس میٹنگ میں بورڈ کے سکریٹری جے شاہ، نائب صدر راجیو شکلا اور خزانچی آشیش شیلر موجود تھے۔کوچ راہول ڈریوڈ نے ورلڈکپ فائنل میں شکست کا ملبہ احمد آباد اسٹیڈیم کی پچ پر ڈال دیا جبکہ کپتان روہت شرما نے پچ کو اسپنرز کیلئے سازگار نہ ہونے کا شکوہ کیا

۔بھارتی کپتان نے کہا کہ مبینہ طور پر پچ اتنی نہیں بدلی جتنا ٹیم مینجمنٹ نے سوچا تھا۔یاد رہے کہ میچ سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کی پچ پر سوال اٹھائے تھے جبکہ گراوٴنڈ اسٹاف کے ساتھ انکی بحث بھی ہوئی تھی۔ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والے اسٹیڈیم میں بھارت کو ہوم گراوٴنڈ کے سامنے ا?سٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست ہوئی تھی۔

Comments are closed.