وارنر کو کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہیں بنانے دوں گا،شاہین شاہ آفریدی

اسلام آبا د(آ ن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ افریدی نے اسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی اخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہ بنانے دینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔مینوکا میں پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ ا?فریدی نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ کیرئیر شاندار ہے، وہ تینوں فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں تاہم انکے کیرئیر کی آخری ٹیسٹ یادگار نہیں بننے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے پاس تجربہ زیادہ نہیں لیکن کینبرا میں شیڈول پریکٹس میچ سیریز کی تیاری کے اہم ہوگا، امید ہے کہ آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان فی الحال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

Comments are closed.