انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے موبائل فون ،بجلی اور گیس کے کنکنشن بند کر نے کا فیصلہ
فیصل آباد(آن لائن)انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے موبائل فون ،بجلی اور گیس کے کنکنشن بند کر نے کا فیصلہ ، وفاقی حکو مت کی ٹیکس پا لیسی آٓئندہ بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کاہدف بڑھنے کیلئے نا ن فا ئلرز کا گرد گھیرا تنگ آن لا ئن کے مطا بق نگران وفاقی حکو مت کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریوینیونے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے نئے سیکشن 114Bکے تحت فیصل آباد سمیت ملک بھر کے تمام نان فا ئلرز کو نو ٹسز جا ری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ، فیڈرل بورڈ آف ریوینیو احکام کا کہناہے کہ تما م نا ن فا ئلرز بشمول ایسے افراد جنہوں نے کبھی اپنا ریٹرن فائل نہیں کیا لیکن ان پر فائل کر نا لازم ہے بلا تا خیر اپنے ریٹرن فائل کریں ،ورنہ ان کے مو با ئل فو ن یا سمز ،بجلی اور گیس کے کنکشن بند کر دئیے جا ئینگے
، وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25ء کے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہد ف 11ہزار ارب تک بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے علاوہ ازیں ہوزری ایسوسی ایشن کی انکم ٹیکس کے افسرا ن سے ملا قا ت ،تا جروں کو درپیش انکم ٹیکس کے حوا لے سے مختلف امو ر زیر بحث آئے ،ہو زری ایسو سی ایشن فیصل آبادکے صدر میا ں خا لد پر ویز ،سینئر نا ئب صدر چو ہدری عا طف ،جنرل سیکرٹری ملک شا ہد سمیت دیگر تاجروں کی انکم ٹیکس کے افسران سے آئی آر او عبید اللہ ،انسپکٹر انکم ٹیکس ذوالفقا ر احمد ،سپر وائزر محمد شا ہد سے ایسو سی ایشن کے آفس میں ملا قا ت ہو ئی جس میں انکم ٹیکس کے حوا لے سے مختلف امو ر زیر بحث آئے انکم ٹیکس افسران اور عملے نے فیصل آباد جنا ح کا لو نی ہو زری ایسو سی ایشن کے عہدیداروں اور ممبرا ن کو بتایا کہ فا ئلر بننے سے انہیں کاروبا ری معا ملا ت میں مختلف نو عیت کی سہو لیا ت میسر آتی ہیں لٰہذا نا ن فا ئلر افراد جلد از جلد فا ئلر بنیں اور مختلف نو عیت کی کا رو با ری سہو لیات سے مستفید ہو ں ،
انکم ٹیکس کے عملے نے ہو زری ایسو سی ایشن کے عہدیداران اور ممبرا ن کو مز ید بتا یا کہ نا ن فا ئلر کے حوالے سے حکو مت کی واضح پا لیسی ہے اور ن کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے جو کا رو با ری حضرا ت انکم ٹیکس کی کیٹگری میں آتے ہیں وہ فی الفور فا ئلر بن کر اپنا قو می فریضہ ادا کریں ۔
Comments are closed.