وفاقی پولیس اہلکار سپریم کورٹ کی چھت کی سڑھیوں سے گر کر جان کی بازی ہار گیا
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی پولیس کا اہلکار سپریم کورٹ کی چھت کی سڑھیوں سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔
اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھت سے گر کر ایک اہلکار موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق جس وقت افسوسناک واقعہ پیش آیا، کانسٹیبل ریاض سپریم کورٹ میں ڈیوٹی پر تھا۔بیلٹ نمبر 3160سپاہی ریاض اسلام آباد پولیس کا ملازم ہے اور چھت کی طرف جانے والی سیڑھیوں سے گر کر موقع پر ہی شہید ہوگئے۔واقعہ کے بعد پولیس اہلکار اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچے اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔اس سے پہلے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اہلکار چھت سے گر کر شہید ہو گیا اب ایک دوسرا پولیس اہلکار گر کر شہید ہو گیا ریاست اور قانون اتنا کمزور ہے کہ ایک عام ادمی کی موت واقع ہوتی ہے اور اس پر کوئی نہ تحقیقات ہوتی ہے نہ کمیشن جبکہ کسی بھی بااثر افراد کے لیے قانون کا معیار علیحدہ ہے۔ امید ہے کہ اسلام آباد پولیس اس پر اپنا کوئی لائحہ عمل طے کرے گی۔
Comments are closed.