عام انتخابات کیلئے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس، سیکرٹری خزانہ کو طلب کرلیا
اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے بجٹ میں عام انتخابات کیلئے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر نوٹس لے لیا اور سیکرٹری خزانہ کو الیکشن کمیشن میں طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کیلئے42ارب روپے مختص کئے گئے، وزارت خزانہ نے اب تک 10روپے مہیا کئے ہیں،بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ 8فروری کے عام انتابات کے انعقاد کیلئے فوری طور پر 17ارب روپے درکار ہیں،اس رقم کی فراہمی کیلئے وزارت خزانہ سے بارہا رجوع کیا گیا،
وزارت خزانہ کو رقم کی فوری فراہمی کیلئے تحریری یاددہانی بھی کرائی گئی،رقم کی فراہمی سے متعلق ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنراس سلسلے میں نگران وزیراعظم کو خط بھی تحریر کریں گے۔
Comments are closed.