شوکت یوسفزئی اشتہاری قرار،گرفتاری کیلئے چھاپے جاری
پشاور(آن لائن)سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی اشتہاری قرار ، ایف آئی آر میں دفعات شامل ،پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کیلئے شانگلہ پولیس کے جگہ جگہ چھاپے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی صوبہ خیبرپختونخوا کے سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے خلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کرکے انہیں اشتہاری قرار دیدیا گیا جو کئی روز سے روپوش ہیں
۔ شوکت یوسفزئی کے خلاف 21 نومبر کو اس وقت دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جب ان کے چھوٹے بھائی کو 6 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے جیل ڈالا گیا تھا دو دن قبل شانگلہ پولیس پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے موقع پر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کیلئے پشاور پہنچی تھی تاہم اسے ناکام لوٹنا پڑا تھا۔ گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر کیخلاف درج ایف آئی آر میں مزید دفعات 188۔186۔147۔109۔ 506 اور149 شامل کئے گئے اور ساتھ ہی انہیں مقامی عدالت سے اشتہاری قرار دیدیا گیا ۔ شوکت ہوسف زئی کئی روز سے روپوش ہیں اور پولیس ان کی گرفتاری کیلئے ان کی آبائی گاوں بشام اور پشاور کی رہائش گاہوں سمیت کئی جگہوں پر چھاپے مار چکی ہیں مگر وہ تاحال گرفتار نہیں کئے جاسکے ہیں۔
Comments are closed.