چیئرمین تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے: مہلت کی استدعا منظور،الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 2اگست تک ملتوی کر دی
اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے ،پی ٹی آئی چیرمین کے وکیل نے ریکارڈ نہ ہونے پر مہلت طلب کر لی ،الیکشن کمیشن نے سماعت 2اگست تک ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد آج پی ٹی آئی چیرمین الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی چیرمین کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن کیسامنے پیش ہوگئے
اس موقع پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ آج تو اس کیس میں فرد جرم عائد کرنا ہے جس پر پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ میرے پاس ریکارڈ نہیں ہے مہلت دیدیں انہوں نے کہاکہ اس کیس میں آج پہلی بار پیش ہوئے ہیں جس پر ممبر کمیشن خیبر پختونخوا نے کہاکہ فائل اور ریکارڈ لینا آپ کی زمہ داری ہے الیکشن کمیشن نے چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست منظور کرلی اس موقع پر کمیشن نے چارج فریم کرنے کیلئے چیرمین پی ٹی آئی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت2اگست تک ملتوی کردی
Comments are closed.