وڈھ میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان کے علاقے وڈھ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلے سے کلی باڈری میں مکانات منہدم ہوگئے اور مختلف علاقوں میں زمین میں دراڑیں پڑ گئیں ۔

بلوچستان کے علاقے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، کاروباری مراکز اور دکانوں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیماں مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 60 کلو میٹر اور خضدار سے 160 کلو میٹر دور مرکز تھا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق کسی بھی علاقے سے انسانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم کلی باڈری میں جان محمد نامی شخص کا کچا مکان منہدم ہوگیا۔ جبکہ مختلف علاقوں میں کچے مکانات اور دیواروں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ سبزی منڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے زمین میں دراڑ پڑ گئی

Comments are closed.