اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے غیرقانونی اسلحہ اور شراب رکھنے کے کیس میں سابق وزیر اور تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کیخلاف غیرقانونی اسلحہ اورشراب رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹراورتفتیشی افسرکیس ریکارڈ کیساتھ عدالت پہنچے، تاہم علی امین گنڈاپور اور ان کے وکیل راجہ ظہورالحسن عدالت پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے سابق وزیر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا، عدالت نے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.