تمباکو نوشی کے خلاف جنگ کے ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں،مرتضی سولنگی

اسلام آبا د(آن لائن)مرتضیٰ سولنگی نے کہاتمباکو نوشی ہر دس افراد میں سے ایک فرد کی موت کا باعث بنتی ہے

،تمباکو نوشی کے خلاف جنگ کے ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں،نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نیبچوں کو تمباکو نوشی کے اثرات اور نقصانات سے آگاہی فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تمباکو نوشی ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے اوسطاً ہر چھ سیکنڈ بعد ایک شخص ہلاک ہوتا ہے،بیسویں صدی میں تمباکو نوشی کی وجہ سے 10 کروڑ لوگ اپنی زندگیوں سے محروم ہوئے،خدشہ ہے کہ تمباکو نوشی کی جنگ اسی شدت سے جاری رہی تو 2030ء تک اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ کر 80 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔تمباکو نوشی نشہ نہیں موت کی گولی ہے، یہ انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ ہے، جہاں دیگر مضر صحت اشیاء کا ذکر کیا جاتا ہے وہاں تمباکو نوشی کا ذکر بھی ہونا چاہئے۔ان کا مزید کہنا تھا تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ اس کی حوصلہ شکنی کے لئے ضروری ہے۔ماحولیاتی تباہی کی طرح تمباکو نوشی بھی انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ ہے۔اس کے اثرات ہم روزانہ اپنی زندگیوں میں دیکھتے ہیں،تمباکو نوشی کی وجہ سے صحت کے شعبے میں اخراجات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ میں جب وزیر نہیں تھا تب بھی آپ کا حامی تھا، آج بھی ہوں اور کل بھی حامی رہوں گا،

Comments are closed.