انتخابات ملتوی ہونے کی کوئی گنجائش نہیں، خورشید شاہ

سکھر(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہے اگر انتخابات کو ملتوی کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ غیر آئینی قدم ہوگا اور یہ ملک کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں خواتین کنونشن سے خطاب اوربعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات ملتوی ہونے کی باتیں فی الحال قبل از وقت ہیں اور پیپلزپارٹی کا اس پر لائحہ عمل کیا ہوگا اس بارے میں بولنا فی الحال فضول ہوگا ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں نواز لیگ کے پاس سوائے اتحاد میں شامل ہونے کے کوئی راستہ نہیں ہے اور اب وہ سندھ میں ایم کیو ایم والے سندھ مخالف سلوگن کی سوچ رکھتی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز میں اچھی امید رکھنی چاہیئے ہمیں امید ہے کہ 8 فروری کو ضرور انتخابات ہونگیخورشید شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ می حلقہ بندیاں ہم نے نہیں کرائی ہیں بلکہ یہ 2017 میں نواز شریف اور ان کے اتحادیوں کے دور میں کی گئی تھیں ہماری تو اندرون سندھ کی دو سیٹیں اٹھاکر کراچی کو دی گئی ہیں لیکن ہم نے اس پر کوئی چیخ و پکار نہیں کیا کیونکہ ہم کراچی کو اپنا گھر سمجھتے ہیں پورا سندھ اور پوراپاکستان ہمارا ہے ہماری صوبوں یا قوموں پر مشتمل جماعت نہیں ہے اور نہ ہم نے کبھی صوبوں اور قوموں کی سیاست کی یے یہ سیاست کچھ کمزور لوگ کررہے ہیں اور چیخو پکار مچا رہے ہیں کہ ان کے ساتھ زیادتی اور ظلم ہورہاہے اگر وہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے عدالت میں جانا چاہتے ہیں تو بلاشک جائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف اتاحد پہلے بھی بنتے رہے ہیں دکھ یہ ہے کہ لوگوں کی یادداشت کیوں اتنی کمزور ہے کہ انہیں یاد نہیں رہتا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد کوئی نئی بات نہیں ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں یوم۔تاسیس کے جلسے میں خواتین نے حتنی بڑی تعداد میں شرکت کی پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں اتنی کوئٹہ میں کسی جلسے میں شرکت نہیں کی خواتین کی شرکت پر جلسے کے منتظمین بی حیران زدہ تھے آئندہ انتخابات میں دیکھتے ہیں خواتین کتنی مضبوط ہیں

Comments are closed.