سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی پی ٹی آئی چھوڑ گئے
لاہور(آن لائن)سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی۔واثق قیوم عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ میرے سیاسی کیریئر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا، اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا بوجھ اٹھانا ناقابل برداشت ہے۔واثق قیوم عباسی نے کہا کہ میں سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔
Comments are closed.