نواز شریف چوتھی بار بھی سیلیکٹ ہوکر آئے تو نہ میں اور نہ عوام مانیں گے، بلاول بھٹو زرداری

تیمر گرہ( آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف چوتھی بار بھی سیلیکٹ ہوکر آئے تو نہ میں اور نہ عوام مانیں گے، جو تین بار وزیراعظم بن کر فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے گا۔تیمر گرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سیاسی مخالفین کو چن چن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ملک کے معاشی حالات ایسے نہیں کہ ہم انتقام کی سیاست یا کھلاڑی کو برداشت کریں، 8 فروری کو عوام ایک بار پھر پیلز پارٹی کو منتخب کریں گے۔عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو جو موقع ملا تھا وہ انہوں نے انتقامی سیاست میں ضائع کر دیا، زمان پارک کے دور میں انتقامی سیاست پر زور دیا گیا، وعدہ نیا پاکستان کا تھا مگر جب حکومت میں آئے تو وہی کام کیا جو پہلے ہوتا تھا۔ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی سے صرف یہ اختلاف تھا کہ وہ سلیکٹ ہو کر آئے تھے، بانی پی ٹی آئی غلط تھے اور امپائر کی انگلی سے اپنی سیاست کرتے رہے

۔نواز شریف کو آڑتے ہاتھوں لیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا میاں صاحب نے ان سے لڑائی کی جو انہیں اقتدار میں لائے اور دو تہائی اکثریت دلوائی، دوسری بار میاں صاحب کو لڑائی کی وجہ سے باہر جانا پڑا اور 10 سال آرام کرنا پڑا، 2013 میں میاں صاحب پھر انہی سے لڑے جنہوں نے انہیں دو تہائی اکثریت دلوائی تھی۔ان کا کہنا تھا مجھے کیوں نکالا کہتے کہتے وہ (نواز شریف) لندن کے ایون فیلڈ پہنچے اور وہاں سے انقلاب لانے لگے، میاں صاحب کا ایک بار پھر انہی سے مطالبہ ہے کہ دو تہائی اکثریت دلوائی جائے، جو تین بار وزیراعظم بن کر فیل رہا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے گا، ہمیں پتہ ہے میاں صاحب چوتھی بار آکر کیا کریں گے، میاں صاحب پھر انہی سے پنگا لیں گے جو نے انہیں دو تہائی اکثریت دلوائیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا میاں صاحب ووٹ کی عزت کی سیاست کریں ووٹ کی بیعزتی چھوڑیں، میاں صاحب تین بار سلیکٹ ہوئے چوتھی بار تو الیکٹ ہوکر آجائیں، ایک بار منتخب ہو کر آجائیں میں بھی مانوں گا عوام بھی مانیں گے، میاں صاحب چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آنا چاہتے ہیں تو سو بسم اللہ، چوتھی بار بھی سلیکٹ ہو کر آئے تو نہ عوام مانیں گے نہ میں مانوں گا

، میں عوام کے ساتھ کھڑا رہوں گا اور ہر سلیکٹڈ کا مقابلہ کروں گا۔پی پی کا لوئر دیر کے عوام سے تین نسلوں رشتہ ہے ، دوجماعتوں کا ارادہ ہے کہ وہ انتخابات جیت کر سیاسی انتقام لیں لیکن 8فروری کو عوام پیپلزپارٹی کو منتخب کریں گے ، نفرت، انا اوردشمنی کی سیاست کو ختم کردینا چاہتے ہیں،زمان پارک کے وزیراعظم انتقامی سیاست کو فروغ دیا جبکہ رائیونڈ کا وزیراعظم چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتا ہے جو تین بار وزیراعظم رہ کر فیل ہو چکا ہے وہ چوتھی بار سیلکٹ ہونا چاہتا ہے وہ چوتھی باروزیراعظم بن کر کون سا تیر مارے گا ،میاں صاحب پہلے بھی انہی سے لڑا تھا جنہوں نے دوتہائی اکثریت دلائی تھی ، تیسری بار میاں صاحب پھر کہہ رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا ۔ #/s#

Comments are closed.