جناح ہاوٴس حملہ کیس: صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض گرفتار ،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
لاہور( آن لائن )پولیس نے جناح ہاوٴس حملہ کیس میں تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو بھی گرفتار کرلیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوا دیا ہے۔
پولیس نے صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کو چہرہ ڈھانپ کر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا اور شناخت پریڈ کی اجازت طلب کیجس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے عتیق ریاض کو شناخت پریڈ کے لیے 6 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔عتیق ریاض کے وکیل کا کہنا تھاکہ عتیق ریاض کو صنم جاوید کیس کی پیروی کرنے کیباعث گرفتار کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید 9 مئی کے جلاوٴ گھیراوٴ کیس میں جیل میں قید ہیں
Comments are closed.