اسلام آباد( آن لائن) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارت داخلہ میں نئی ویزارجیم کا اجراء اور شہدا ء گیلری کا افتتاح کردیا ۔نگران وزیرا عظم انوارالحق کاکڑ نے پیرکو وزارت داخلہ کا دورہ کیا
، وزارت داخلہ پہنچنے پر نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے نگران وزیراعظم کا استقبال کیا ، نگران وزیراعظم نے وزارت داخلہ میں نئی ویزا رجیم کا اجراء اور شہداء کی گیلری کا افتتاح کیا،نگران وزیر داخلہ نے نگران وزیراعظم کو نئی ویزا رجیم سے متعلق بریفنگ دی،نگران وزیراعظم نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہداء کی مقروض ہے، شہداء کی قربانیوں کو ہمیں تسلیم کرنا چا ہئے ، کوئی بھی ذریعہ شہدا کے لواحقین کے دکھوں کا مداوا نہیں کر سکتے ہیں، یہ وہ لو گ ہیں جنہوں نے ملک کی خاطر قیمت ادا کی ہے ۔شہداء پوری قوم کے ہیروز ہیں ، وہ زندہ ہیں ،شہدا میں فوج، پولیس، اور سول سوسائٹی کے افراد شامل ہیں،جانے کا غم الگ ہو تا لیکن رہ جانے والوں کی زندگی چیلنج بن جاتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی ذات کے علاوہ کوئی بھی ان کو انعام نہیں دے سکتا ،انہوں نے کہا کہ آپ اور آپ کا خاندان جس مرحلے سے گزر رہا ہے اور وہ آسان کام نہیں ہے ، ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ شہیدوں کے درجات ہماری سوچ سے بھی بلند ہیں ۔
Comments are closed.